Skip to main content

کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹماٹر آپ کو معدے کے کینسرسے بچا سکتا ہے ؟

حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

معدے کا کینسر جسے گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے دنیا بھر میں کینسر کی نہایت عام قسم ہے۔ یہ بعض اوقات موروثی بھی ہوسکتا ہے مگر زیادہ تر یہ غیر متوازن اور غیر صحت مند غذائی عادات کے باعث پیدا ہوتا ہے۔
طویل عرصے تک تمباکو نوشی کرنے والے اور بہت زیادہ نمک اور مصالحہ دار غذائیں کھانے والے افراد میں معدے کے کینسر کا شکار ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔


حال ہی میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے اجزا معدے میں کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چونکہ ٹماٹر میں موجود اجزا کھانے پکانے کے دوران تیز آنچ کے باعث ختم ہوسکتے ہیں لہٰذا کھانے کے علاوہ انہیں کچا بھی استعمال کرنا چاہیئے جیسے سلاد کی صورت میں۔


ٹماٹر کے اندر موجود عنصر لائیکوپین جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس کے جسم میں پہنچنے کے بعد مثبت کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اس سے قبل بھی یونیورسٹی آف الی نوائے کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ٹماٹر پروسٹیٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی نہایت معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

What is Food Contamination?

Food Contamination Food contamination  is a commonly used term. However, only a few people are aware of the exact reasons for food contamination and its effects on your health.  When food items are not handled or cooked safely, the disease-causing organisms such as bacteria, parasites, and viruses result in food contamination. The disease-causing parasites produce toxins that may also lead to food intoxication. In addition, the presence of pesticides, certain cleaning compounds, contaminate the food. The common reasons for food contamination are: Improper storing, handling and preparing food Improperly cleaned or sanitized utensils Contamination by flies, cockroaches, insects, and pests Different Types of Food Contamination There are a number of reasons that can lead to  food contamination . However, food contamination falls under four different categories which are: Biological contamination Chemical contamination Physical contamination Cross-contamination Biological Cont...

Types of cross-contamination

Three main types of cross-contamination: Food-to-food, Equipment-to-food, and People-to-food 1.  Food-to-food Adding contaminated foods to non-contaminated foods ends up in food-to-food cross-contamination. this permits harmful bacterium to unfold and populate. Raw, undercooked, or improperly washed food will harbor massive amounts of bacterium, like enterics, clostridium perfringens, Campylobacter, coccus aureus, E. coli, and Listeria monocytogenes — all of which may damage your health if consumed.Trusted supply Foods that cause the highest risk of microorganism contamination embrace leafy  greens, bean sprouts, leftover rice, unpasteurised milk, soft cheeses, and shop meats, furthermore as raw eggs, poultry, meat, and food. For example, adding unwashed, contaminated lettuce to a contemporary dish will contaminate the opposite ingredients. This was the case during a 2006 E. Coli eruption that affected seventy one Taco Bell customers. What’s a lot of, leftovers unbroken within...

گھر میں باغبانی کریں لمبی اور صحت مند زندگی پائیں

باغبانی ایک صحت مند اور تعمیری سرگرمی ہے۔ مطالعہ سے اَخذ کیا گیا ہے کہ  باغبانی اور اس جیسی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے افراد کی صحت، نفسیات، سماجی تعلقات اور مجموعی زندگی میں واضح بہتری دیکھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ماہرین کا ماننا ہے کہ ہفتے میں تین سے پانچ بار 30سے 45منٹ باغبانی کرنا، وزن کم کرنے کے لیے اچھی حکمت عملی ثابت ہوتی ہے۔ باغبانی کے باعث امراضِ دل کے خطرات کم ہوتے ہیں اور آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کا بھُربھُراپن) میں بھی باغبانی مفید رہتی ہے۔ زمین کھودنے اور پودے لگانے سے ہڈیوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے اور پٹھوں کی اچھی ورزش ہوجاتی ہے۔ ساتھ ہی آپ کے جسم کی وٹامن ڈی کی ضرورت پوری ہوجاتی ہےکیونکہ باغبانی ایک آؤٹ ڈور سرگرمی ہے، جس میں سورج کی دھوپ اور کھُلی فضا میں کام کیا جاتا ہے۔ باغبانی کے ذریعے اسٹریس یعنی ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ بنیادی طور پر ایک خاص قسم کے ہارمون کارٹیسول کے خارج ہونے سے ہوتا ہے۔ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ باغبانی کرنے والے لوگوں میں یہ ہارمون باغبانی نہ کرنے والوں کے مقابلے میں کم خارج ہوتے ہیں۔ باغبانی کا فائدہ صرف باغبان کو ہی نہیں ہو...